سٹی42: کاہنہ پولیس کی کارروائی، بلا ڈکیت گینگ کا سرغنہ فیصل عرف بلا ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس نے علاقے میں کارروائی کرکے فیصل عرف بلا ڈکیت گینگ کے سرغنہ فیصل عرف بلا کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں بوٹا، محسن اور ذیشان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شہر بھر میں چوری و ڈکیتی کے 12 مقدمات درج ہیں، مخبر کی خبر پر پولیس نے کاہنہ کے علاقے میں چھاپہ مارا جہاں چاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، چھ موبائل فونز، چار پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔