’’نئے پاکستان میں شفافیت، احتساب اور میرٹ کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا‘‘

17 Jun, 2019 | 06:19 PM

Shazia Bashir

سٹی42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیرین ارشاد کی قیادت میں وفد کی ملاقات، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان میں شفافیت، احتساب اور میرٹ کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائےگا۔      

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں خواتین وفد نے گورنر کو خواتین انڈسٹری کے فروغ اور درپیش مسائل پر آگاہ کیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وفد کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کاروباری برادری کو کاروبارمیں آسانی فراہم کرے گا-

انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام مسائل کا احساس ہے جس کے تدارک کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ہمارا برآمدی شعبہ بڑھانے کا مقصد بھی یہی ہے، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر کوئی قانون کے تابع ہے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔

مزیدخبریں