سٹی42:بجلی کے بعد پانی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنیوالوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاون کا فیصلہ، مختلف انڈسٹریز، ہسپتال، سکول، فیکٹریاں واسا کی 62 کروڑ 28 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جوڈیشل واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس علی اکبر قریشی کے احکامات پر پانی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔ جوڈیشل واٹر کمیشن کے چیئرمین جسٹس علی اکبر قریشی کی ہدایت پر ایک ہفتہ میں ادائیگی نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جائیگا، فوکل پرسن جوڈیشل واٹر کمیشن اسامہ شیرون نیازی کا کہنا ہے کہ متعدد انڈسٹریز، سکول، کالجز، ہوٹلز، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ہسپتال واسا کے 62 کروڑ 41 لاکھ 58 ہزار کے نادہندہ ہیں۔
جن کی فہرستیں تیارکر کے واجبات ایک ہفتہ میں ادا کرنے کا ٹائم فریم دیا گیا ہے، ایک ہفتے میں ادائیگی نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جائیگا۔