(خان شہزاد) صوبائی بجٹ میں سمال درجے کی فیکٹریوں پر بھی ٹیکس شکنجہ کس دیا گیا، کاٹیج انڈسٹری سے منسلک بزنس کمیونٹی نے چھوٹے درجے کی صنعتوں پر مزید ٹیکسز کے نفاذ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے چھوٹے درجے کی صنعتوں پر بھی ٹیکس شکنجہ کس دیا ہے، دس سے پچیس ملازمین رکھنے والی فیکٹریوں پر سات ہزار پانچ سو روپے کا نیا ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس پر کاٹیج انڈسٹری کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے، چیئرمین کاٹیج انڈسٹری غلام سرور ہجویری ملک کا کہناتھا کہ کاٹیج انڈسٹری پر پہلے ہی درجنوں محکمے حملہ آور ہیں اور حیلوں بہانوں سے مبینہ رشوت تنگ کیلئے تنگ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا تبدیلی سرکار نے نیا ٹیکس نافذ کرکے چھوٹے درجے کی بزنس کمیونٹی کی مشکلات بڑھا دی ہیں،غلام سرور ہجویر ی کا مزید کہناتھا کہ اگر حکومت نے ٹیکس ختم نہ کیا تو کاٹیج انڈسٹری ملک سے ختم ہوجائے گی ۔