ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بااثرافراد کا پنجاب کانسٹیبلری اہلکاروں پر تشدد

بااثرافراد کا پنجاب کانسٹیبلری اہلکاروں پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر حمید) مغل پورہ کےعلاقہ میں پنجاب کانسٹیبلری کےاہلکارکوبااثرافراد نےتشدد کانشانہ بنایا،پولیس نےمتاثرہ اہلکار کے بیان پر کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابقبااثرافراد نے پنجاب کانسٹیبلری کےاہلکاروں کو تشدد کو نشانہ بنایا، ٹریفک پولیس کی جانب سےمغل پورہ روڈ پر ریڑھی بانوں کوہٹایاجارہاتھا،اس سلسلے میں پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات اہلکاروں کوٹریفک پولیس کی مدد کےلیےبلایا گیا،متاثرہ اہلکار شاہد کا کہنا تھاکہ ریڑھی بانوں کو ہٹایا جا رہا تھا کہ اس دوران الیاس گجرنامی شخص کےڈیرے سے4 افراد آئے،جنہوں نےریڑھی بانوں کو ہٹانے سے منع کیا اوراسےقریبی ڈیرے میں لےجاکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

15 پر کال کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کراسےبچایا،متاثرہ اہلکارکےمطابق ملزمان کےخلاف تھانہ مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دے دی ہےجبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer