عید پر پی ٹی آئی نے ن لیگ سے خوشیاں چھین لی

17 Jun, 2018 | 06:34 PM

رانا جبران

سعود بٹ: این اے 127 پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی مغلپورہ روڈ پاور ہائوس آمد، لیگی کارکن نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق جمشید اقبال چیمہ کی آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکن مرزا صدام بیگ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں ترقی کی راہیں ہموار کرنے نکلی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگ کی سستی کا فائدہ مخالفین اٹھانے لگے

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا پورا خاندان بدعنوانیوں کے کیسز بھگت رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیاب بنانے کیلئے تمام کارکنان اپنا کرداد ادا کریں۔ تقریب میں منور بیگم، حسن، عمران، عتیق وو دیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں