عمراسلم: مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے عیدالفطر کا دوسرا دن اپنے سیاسی دفاتر میں جہاں لیگی کارکنان سےعید ملتے رہے وہیں، بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: ن لیگ کی سستی کا فائدہ مخالفین اٹھانے لگے
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما خواجہ سعدرفیق نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ہمراہ اپنے سیاسی دفتر کیولری گراونڈ میں لیگی کارکنان سے عید مل۔
ان کا کہنا تھا کہ پچیس جولائی مسلم لیگ ن کی فتح کادن ہوگا، جبکہ اس موقع پر انھوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کروائی۔ اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق چودھری یاسین سوہل، میاں نصیراحمد،میاں نوید انجم، رمضان صدیق بھٹی ملک وحید، فیضان اسلم، ملک ٹیپو اور قاری حنیف سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ریٹرنگ افسران کا بلاوا، عمران خان بہانے بنانے لگے
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما ملک شفیع کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر نے کھوکھر پیلس جوہرٹاون میں لیگی کارکنان سے عید ملی جبکہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے لئے دعا بھی کروائی۔
لیگی رہنما رانا مبشر اقبال نے خیابان امین میں لیگی کارکنان کے ساتھ عید ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کا اصل لطف کارکنان کے ساتھ ہی مبارک آتا ہے، جبکہ لیگی رہنما میاں نوید انجم نے بھی ہربنس پورہ میں لیگی کارکنان سے عید ملی اور کہا کہ عید کے دن ہم اپنی لیڈر بیگم کلثوم نواز کے روب صحت ہونے کے لئے دعاگو ہیں۔
پڑھنا مت بھولئے: مسلم لیگ ن کی قیادت پر جبر نوازشریف کے ساتھیوں کا راستہ نہیں روک سکتا: خواجہ سعد رفیق
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے پی پی ایک سو ستاسٹھ کے رہنما میاں سلیم نے ٹاون شپ میں لیگی کارکنان سے عید ملی اور بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کروائی۔ جبکہ میاں سلیم کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کارکنوں کےساتھ عید مناتے ہیں۔
یہ ویڈیو بھی دیکھیں: