علی اکبر: مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کے نام فائنل کرنے میں تاخیر کا فائدہ مخالف سیاسی جماعتوں کو ہونے لگا۔ ن لیگ کارکنان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے ان کو گرین سکنل مل جائے تو وہ بھی انتخابی مہم میں فعال ہوجائے گئے۔
سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں تاحال کسی بھی امیدوار کی ٹکٹ کو فائنل نہیں کیا گیا۔ جس کے وجہ سے ن لیگ کے امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم شروع نہیں کی جاسکی۔ ن لیگ کی انتخابی مہم سست روی کا شکار ہونے اک فائدہ تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ہورہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ریٹرنگ افسران کا بلاوا، عمران خان بہانے بنانے لگے
عید کے ایام اور دوسرے دنوں میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں بھر پور انتخابی مہم کرتے اور ورٹرز سے رابطوں میں دیکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری جانب سے ن لیگ کے خواہشمند امیدواروں کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی کی جانب سے ان کو گرین سکنل مل جائے تو وہ بھی انتخابی مہم میں فعال ہوجائے گئے۔