ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ عاشور کو پرامن رکھنے پر ہر افسر اور  اہلکار کے مشکور ہیں، وزیراعظم شہباز 

Shahbaz Sharif, City42, Ashur, Ashur Security, Muharram security measurements , Forces, Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے  یومَ عاشور پر بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر افواجِ پاکستان، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے.

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے  بدھ کی شب کہا کہ  اللہ کے فضل و کرم سے یومِ عاشور پر ملکی حالات پُر امن رہے. ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس و جلسے جلوس کا انعقاد ہوا. انتظامیہ، پولیس، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے. 

وزیرِ اعظمنے کہا کہ یومِ عاشور کو پرامن رکھنے پر ہر افسر اور  اہلکار کے مشکور ہیں.