عاشورہ کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر محسن نقوی کی اہلکاروں اور اداروں کو شاباش

17 Jul, 2024 | 08:36 PM

علی رامے:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عاشور کے پہلے عشرہ کے دوران اور آج عاشورہ کے روز فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے پرتمام اداروں کو شاباش دی ہے۔  

یوم عاشور کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچنے سے کچھ دیر پہلے محسن نقوی خود انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کربلا گامے شاہ پہنچ گئے تھے۔ وہ رات گئے تک سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔
مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کے حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ اللہ کے فضل اور حکومت کے موثر اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہا۔عزاداروں کی حفاظت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے۔جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے پوری ٹیم نے جانفشانی سے کام کیا۔

محسن نقوی نے کہا انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شاباش کے مستحق ہیں۔ قیام امن کیلئے تمام مکاتب کے فکر کے علماء کرام کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہوں۔

مزیدخبریں