وقاص احمد: دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہونے کے بعد سٹی ٹریفک پولیس نے زائرین کے با سہولت انخلا کیلئے ڈائیورشنز (رکاوٹوں) کو ہٹانا شروع کردیا۔
انخلا کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ زائرین کو انخلا کے وقت ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وارڈنز دیگر الائیڈ محکموں کے شانہ بشانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔