ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماؤنٹ اتینا آتش فشاں پھٹ پڑا، لاوے کے فوارے آسمان کی طرف لپکنے لگے

Sisli, Mount Atina Volcano erupts, Sisli Night Sky lightened, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سسلی کے جزیرہ پر  ماؤنٹ ایتنا کا آتش فشان پھٹنے سے لاوے کے فوارے آسمان کی طرف لپکنے لگے، بے تحاشا لاوا پھوٹ پڑنے سے سسلی میں رات کو آسمان رون ہو گیا اور لاوا پھوٹنے کے دلفریب مناظر دیکھنے میں آئے۔

منگل  16 جولائی کی شب دور سے بنائی گئی ایک ویڈیو کلپ میں  دھائی دینے والا یہ منظر سسلی کا ہے، یہ جزیرہ  جنوبی اٹلی کے مین لینڈ کے ساحل سے بالکل دور ہے۔

ماؤنٹ اتینا جو کل رات پھٹا ہے اسے یورپ کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ فعال ہآتش فشاں کہا جاتا ہے۔ جو اکثر بڑے علاقوں کو لاوے سے ڈھانپتا ہے۔ اس آتش فشاں سے لاوے کا پھوٹنا عام طور پر انسانوں کے لیے خطرہ کا سبب نہیں بنتا۔  

ماؤنٹ اتینا سے لاوا پھوٹنے کے  باقاعدگی سے ہونے والے واقعات کا ریکارڈ  پچیس سو سال پیچھے 425 قبل مسیح تک جاتا ہے۔ تاہم سائنسدانوں کو یقین ہے کہ یہ آتش فشاں درحقیقت ڈھائی ملین سال سے ایکٹو ہے۔

کل لاوا اگلنے سے کئی روز پہلے ماؤنٹ اتینا کے آتش فشاں سے لاوے کے تھوڑی مقدار کا فوارہ بلند ہوا تھا جو کل منگل کی شب اچانک بہت شدت کے ساتھ پھٹ پڑا اور دور دور تک آسمان کی طرف لپکتے لاوا کے سرخ فوارے کو دیکھا  گیا۔

سسلی کا ماؤنٹ اتینا آتش فشاں اپنی مسلسل آگ اگلنے کی تاریخ کی بدولت سیاحوں کے لئے ایک مسلسل پرکشش منزل ہے۔ 16 جولائی کو شروع ہونے والی آتش فشانی کو بھی دور سے دیکھنے کے لئے سیاحوں نے سسلی کے ٹکٹ کٹوا لئے ہیں۔