ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمارے ارکان اسمبلی کو رہا کیا جائے، اسد قیصر کا معظم جتوئی کی گرفتاری پر احتجاج

Asad Qaisar, PTI, Moazam Jatoi, Jamshed Dasti, City42, Anti Corruption Department , Ex Speaker Assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے اغوا پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے۔ مظفر گڑھ سے ہمارے رکن معظم جتوئی کو ان کے گھر سے رات کو  گرفتار کیا گیا ہے۔

اس قیصر نے کہا کہ اطلاع مل رہی ہے کہ معظم جتوئی کو اینٹی کرپشن نے اٹھایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ گرفتاری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ کل رات جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ مارا  گیا۔ ان کے گھر  چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی کی گئی۔ 

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو اطلاع دئیے بغیر کسی رکن کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ روز قبل ہمارے رکن امیر سلطان کو جھنگ سے ان کے گھر سے  گرفتار کیا گیا۔ پارلیمنٹرینزکے ساتھ ایسا رویہ رکھا جا رہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہو گا۔ میرا مطالبہ ہے کہ ہمارے ارکان کو رہا کیا جائے۔  اگر ہمارے ارکان کے خلاف کوئی کیس ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ یہ غلط فہمی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو دبا کر ان کو ان کے حق محروم کیا جاسکتا ہے۔ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے ہم مقابلہ کریں گے۔ حقیقی آزادی کے لیے ہم پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر مقابلہ کریں گے۔ ہمیں اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ ہم کوئی راستہ اختیار کریں۔ دیوار سے لگانے کا سلسلہ اب بند ہونا چائیے۔