ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ شادمان گھیراؤ جلاؤ کیس کی آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہو گی

Kot Lakhpat Jail, Adiala Jail, May nine attacks, Shadman Police Station vandalising case, Shah Mahmood Quraishi, Yasmin Rashid, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس  کی سماعت کل کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی۔ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لا کر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
انسداد دہشت گردی کے جج خالد ارشد کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔ اس کیس میں شاہ محمود قریشی اور دیگر  ملزموں پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
عدالت نے اس سماعت کے لئے پراسکیوشن کے گواہوں کو شہادتیں قلمبند کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔مقدمہ کے برضمانت ملزمان کو حاضری کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
کل سماعت ہو گی تو یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کی جیل حاضری مکمل کی جائے گی۔
شاہ محمود قریشی  اور  دیگر ملزموں پر بغاوت اور کارکنان کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
لاہور پولیس تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس کا چالان پہلے ہی پیش کر چکی ہے۔