ارباز خان: امام بارگاہ مصری شاہ میں عاشور کے دن ہونے والی مجلس عزا میں علامہ احمد شیرازی کاظمی نے مصائب اہل بیت بیان کیے۔
مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی، عزاداروں کی کثیرتعداد ماتم میں شریک ہے۔
عزاداروں کی شہدائے کربلا کے غم میں گریہ زاری اور ماتم داری کی جا رہی ہے۔
مجلس اور شبیہ ذوالجناح کی سکیورٹی کے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
متولی سید امتیاز صداقت کی جانب سے مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔