ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانہ الشجر بلڈنگ میں مجلس عزا  ، شبیہہِ ذوالجناح کی برآمدگی

Ashur, Lahore Azadari, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: یوم عاشور پر خانہ الشجر بلڈنگ میں مجلس عزا  میں ذاکر سید مزین عباس کاظمی نے مصائب اہل بیت بیان کیے۔
مجلس عزاء کا انعقاد خاکپائے عزاداران شہدائے کربلا آل محکم الدین کی جانب سے کیا گیا۔
عزاداران مظلومین کربلا کی کثیر تعداد مجلس عزاء میں شریک ہوئی۔ عزاداروں نے سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ اور کربلا کے شہداء کو سلام پیش کیا۔  
بیلا برادران نے سوز و سلام پیش کیا، عزاداروں نے سینہ کوبی، ماتم،  گریہ و زاری کی۔ 
مجلس کے شرکاء کو خاک شفاء کربلا معلیٰ سے بنی تسبیحِ مبارک کی زیارت کرائی گئی۔
خانہ الشجر بلڈنگ میں مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔