امام بارگاہ گلستانِ زہرہ میں خاکِ کربلا سے بنی تسبیح کی زیارت

17 Jul, 2024 | 05:39 PM

راؤ دلشاد:  ایبٹ روڈ پر امام بارگاہ گلستانِ زہرہ میں آج عاشور کے روز خاک کربلا سے بنی تسبیح کی دوبارہ زیارت کروائی جا رہی ہے۔
امام بارگاہ گلستان زہرہ میں ایک طرف خاکِ کربلا سے بنی تسبیح کی زیادت کروائی جا رہی ہے، دوسری طرف  گلستان زہرا کے باہر عزاداروں کی گریہ زاری،ماتم،نوحہ خوانی جاری ہے۔ 

امام بارگاہ گلستان زہرہ میں اس نادر  متبرک تسبیح کی زیارت ہر سال عاشور کے روز کروائی جاتی ہے۔ آج بھی خاکِ کربلا سے بنی اس تسبیح کی زیارت کے لئے ہزاروں سوگوارانِ حسین گلستانِ زہرہ میں جمع تھے۔

تصاویر: چینل 24 کی ویڈیو سے سکرین شوٹ

مزیدخبریں