ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صارفین کیلئے فیس بک پر رسائی مشکل کیوں؟ وجہ سامنےآگئی

صارفین کیلئے فیس بک پر رسائی مشکل کیوں؟ وجہ سامنےآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے استعمال میں مشکلات کا سامنا دیکھنے میں آرہا ہے۔

  پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم فیس بک کی پیرنٹ آرگنائزیشن میٹا اور نیٹ بلاک نے شکایات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

منگل اور بدھ کو پاکستان  میں بہت سے انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پیز)  فیس بک تک رسائی میں ناکام رہے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہت سے صارفین نے شکایت کی کہ وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی پانے میں ناکام ہیں جبکہ بعض صارفین نے سوال کیا کہ  کیا حکومت نے فیس بک پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 4 جولائی کو وزارتِ داخلہ کو تحریری طور پر تجویز کیا تھا کہ موثر سیکیورٹی کے لیے 6 سے 11 محرم الحرام تک یوٹیوب اور فیس بک سمیت اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کردیے جائیں تاہم حکومت نے یہ تجویز اور درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔