ویب ڈیسک: 15جولائی2024کوبنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید (عمر 44 سال، ساکن ضلع پونچھ، آزاد کشمیر)
حوالدار شہزاد احمد شہید (عمر 28 سال، ساکن ضلع نیلم، آزادکشمیر)
حوالدار ظل ِحسین شہید (عمر 39 سال، ساکن ضلع خوشاب)
سپاہی ارسلان اسلم شہید (عمر 26 سال، ساکن ضلع بہاولپور)
سپاہی اشفاق حسین خان شہید (عمر 30 سال، ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)
سپاہی سبحان مجید شہید (عمر22سال،ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)
سپاہی امتیاز خان شہید (عمر30سال، ساکن ضلع کرک)
فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید (عمر34سال، ساکن ضلع لکی مروت) کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینیئرافسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نےشرکت کی،مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ، شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔