مریم نواز "ان ایکشن" سیکیورٹی رپورٹ ہر گھنٹے طلب کرنے کا حکم دیدیا

17 Jul, 2024 | 03:20 PM

راؤدلشاد : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی یوم عاشور پر سکیورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ ، مریم نواز نے صوبہ بھر میں سکیورٹی صورتحال پر ہر گھنٹے بعد رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزراء اور کیبنٹ کمیٹی کو کنٹرول روم کے دورے کرنے کی ہدایت جاری کردی اور تمام متعلقہ افسران کو جلوس ختم ہونےتک فیلڈ میں مانیٹرنگ جاری رکھنےکی ہدایت جاری کی۔

مریم نواز نے کہا کہ یوم عاشور میں پرامن وامان کاقیام یقینی بنایا جائے، مجالس اورجلوسوں کیلئےروٹ اوروقت کی پابندی ناگزیر ہے۔ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان کو ساتھ رکھا جائے۔

مزیدخبریں