وسیم احمد: پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی, پاکستان نیوزی لینڈ کےخلاف5 ٹی 20اور3ون ڈے میچز کھیلے گی, نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کردیا.
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز16مارچ سے5اپریل2025تک ہوگی, سیریز کاپہلاٹی 20میچ 16مارچ کو کرائسٹ چرچ ،دوسرا18مارچ کو ڈنیڈن میں ہوگا,تیسرا ٹی 20میچ 21مارچ کو آکلینڈ،چوتھا23مارچ کو تاورانگا،5واں میچ 26مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا.
ون ڈےسیریزکےمیچزنیپئر،ہملٹن اورتاورانگا میں 29 مارچ،2اور5 اپریل کو ہوں گے, کرکٹ نیوزی لینڈ نے شیڈول میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی تصدیق کردی,نیوزی لینڈنےچیمپئنز ٹرافی سےقبل ملتان میں 3ملکی ٹورنامنٹ کی بھی تصدیق کر دی.