سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان قتل ہوگئے

17 Jul, 2024 | 01:21 PM

ویب ڈیسک: سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا، جب یہ واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔

سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12 بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں