عابد چودھری: صوبہ بھر میں عزاداری جلوس سخت سکیورٹی حصار میں اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات،پنجاب پولیس کے 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا لاہور میں 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، علما ، کمیونٹی لیڈرز، سکیورٹی ایجنسیز و اداروں کے تعاون سے یوم عاشور کا پرامن انعقاد یقینی بنائیں گے،یوم عاشور پر صوبہ بھر میں 2730 عزاداری جلوس برآمد، 2500 سے زائد مجالس منعقد ہو رہی ہیں،اے کیٹیگری کے 415، بی کیٹیگری کے 591، سی کیٹیگری کے 1724 عزاداری جلوس شامل ہیں۔
اے کیٹیگری کی 293، بی کیٹیگری کی 589، سی کیٹیگری کی 1762 مجالس شامل،صوبائی دارالحکومت میں یوم عاشور پر 46 عزاداری جلوس برآمد، 227 مجالس منعقد ہو رہی ہیں،سی ٹی ڈی کے 700، سپیشل برانچ کے 1500، ٹریفک پولیس 5572 اہلکار، 32104 والنٹیرزسکیورٹی انتظامات پر مامور ہیں،یوم عاشور اور محرم الحرام یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس کو پاکستان آرمی اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل ہے۔
دفعہ 144 کے نفاذ سمیت تمام حکومتی ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب کا کہناتھا سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام پولیس یونٹس شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں،خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے،سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
آئی جی پنجاب کامزید کہناتھا آر پی اوز ، سی پی اوز، ڈی پی اوز فیلڈ میں موجود، یوم عاشور کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، شہری بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور برداشت کے رویوں کو فروغ دیں۔