لاہور : دو روز میں 1135موٹرسائیکلیں بند

17 Jul, 2024 | 12:54 PM

عابد چودھری: ٹریفک پولیس کی ڈبل سواری پر عائدپابندی کے خلاف ورزی پر کارروائیاں،جلوسوں کے روٹس کے قریب ڈبل سواری پر1135موٹرسائیکلیں بند کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  2روزمیں خلاف ورزی کرنے پر8217موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، جلوسوں کے روٹس کے قریب ڈبل سواری پر1135موٹرسائیکلیں بند ہوئیں، صدر ڈویژن میں 4082موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس،272موٹرسائیکلیں بند کیں۔
کینٹ ڈویژن میں 1067موٹرسائیکلسٹ کو چالان،134موٹرسائیکلیں بند اور سٹی ڈویژن میں 3068موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس،729موٹرسائیکلیں بند کی گئیں۔

مزیدخبریں