یوم عاشورہ: پنجاب میں پہلی بار انٹرنیٹ اور موبائل سروسز مکمل بحال

17 Jul, 2024 | 12:52 PM

سٹی42: پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام میں یوم عاشورہ کے موقع پر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز مکمل طور پر بحال ہے۔

یوم عاشورہ کے موقع پر وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ صوبے بھر میں مجالس ،جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے، بڑے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئےخصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کررہی ہیں، پولیس سمیت سکیورٹی کے دیگر ادارے مجالس ،جلوسوں کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پہلی بار وزیراعلیٰ کی جانب سے عزا دار ان کے لئے نیاز  ، سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں