ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں مون سون بارشیں کب ہونگی؟ اہم پیشگوئی کر دی گئی

پنجاب بھر میں مون سون بارشیں کب ہونگی؟ اہم پیشگوئی کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ موسمیات نے آج سے 20 جولائی تک پنجاب بھرمیں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں جبکہ  17سے19جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں سےگرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گی جبکہ بارشوں سےپنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔

ڈی جی عرفان کاٹھیا نے کہا کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ، طوفان سے بجلی کے کھمبوں اور سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔