یوم عاشورہ : ڈی آئی جی آپریشنز  کے مخلتف دورے ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

17 Jul, 2024 | 11:56 AM

عابد چوہدری : ڈی آئی جی آپریشنز  نے ڈی سی آفس کنٹرول روم شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں مانیٹرنگ پر مامور افسران نے کامران فیصل کو سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔

نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے مختلف شہروں میں مجالس عزا ہو رہی ہیں اور جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈی سی آفس کا دورہ کیا جس دوران متعلقہ افسران نے مانیٹرنگ بارے آگاہ کیا اور مجلسوں ، جلوسوں کے روٹ پر لگائے جانے والے کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے اندرون شہربھاٹی گیٹ، لوئر مال اور ہنجر وال ، ماڈل ٹاؤن، شمالی چھاؤنی، ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقوں کا دورہ  کیا جہاں  ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہورمیں جاری مجالس و جلوسوں کےسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، متعلقہ افسران نے محمد فیصل کامران کو سکیورٹی بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے سینئر افسران کو جلوسوں کی سکیورٹی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔

محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ملحقہ گلیوں کو خاردار تاروں، بیریئر کی مدد سے مکمل بند کیا جائے،  لاہورپولیس ضلع انتظامیہ و دیگر اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

مزیدخبریں