ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ عاشور کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی پیغام

یومِ عاشور کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد : یومِ عاشور کے موقع پر پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے مختلف شہروں میں مجالس عزا ہو رہی ہیں اور جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پیغام جاری کیا جس میں ان کی جانب سے نواسہ رسول ،جگر گوشہ بتول ،حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو سلام پیش کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اہل بیت سے محبت وتکریم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ،واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا گراں قدر اور تاریخ ساز باب ہے۔حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار حق کی راہ پر چلنے والوں کے لئے مینارہ نور ہیں، حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں جرات و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ داستان کربلا رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو جرات وحوصلہ عطاکرتی رہے گی، یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کادرس دیتاہے۔