محسن نقوی کا پانڈو سٹریٹ  کا دورہ ،شبیہ ذوالجناح کی زیارت اور عزاداران سے ملاقات کی

17 Jul, 2024 | 10:34 AM

سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  پانڈو سٹریٹ  کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے  پانڈو سٹریٹ کا دورہ کیا جہاں محسن نقوی  کی جانب سے شبیہ ذوالجناح کی زیارت اور عزاداران سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پانڈو سٹریٹ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر  سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، کمشنر لاہور زید بن مقصود ،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اور  ایس پی سٹی قاضی علی رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔
 

مزیدخبریں