ویب ڈیسک: یومِ عاشور کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے مختلف شہروں میں مجالس عزا ہو رہی ہیں اور جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔
یومِ عاشور کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'یوم عاشورہ حضرت امام حسینؓ کی میدان کربلا میں شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے'۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ امام حسینؓ اور ان کے وفادار ساتھی ظلم اور جبر کے خلاف ڈٹ گئے، امام حسینؓ نےمشکلات کے باوجود ظالم و جابر حکمران کے خلاف کلمہ حق بلند کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ'اس دن نواسہ رسولﷺ نے حق اور باطل کی لڑائی میں جانوں کا نذرانہ دے کرحق کو حقیقی فتح سے سرفراز کیا، امام حسینؓ کربلا کے میدان میں یزید کی جابرانہ حکومت کے خلاف جرات واستقامت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے'۔
امام حسینؓ کی شہادت ہمیں باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔