عابد چودھری:یومِ عاشور کے موقع پر لاہور پولیس کے بہترین سکیورٹی انتظامات،لاہورپولیس کے11ہزار500سےزائدافسران واہلکارسکیورٹی فراہم کررہے۔
تفصیلات کےمطابق یومِ عاشور پر 231مجالس اور46عزاداری جلوسوں کوبھرپورسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے،عزاداروں کی سکیورٹی کے لئے شہر بھر میں127ناکے لگائے گئے۔
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہناتھا جلوس کے شرکاکو 3 درجاتی حصار پر مبنی حفاظتی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، ڈیوٹی پر تعینات پولیس سٹاف اپنے اردگرد ماحول پر کڑی نظر رکھے،حکومتی احکامات کی روشنی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔