ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 محرم الحرام؛ سلام یاحسینؑ کی صدائیں بلند، جلوس مقررہ راستوں کی جانب گامزن

10 محرم الحرام؛ سلام یاحسینؑ کی صدائیں بلند، جلوس مقررہ راستوں کی جانب گامزن
کیپشن: 10th Muharram ul Haram Jaloos
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین/زین مدنی /کلیم اختر/ عمیر افضل /حسنین ساجد/رانا اظہر:  نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کے جانثاروں کو سلام, یوم عاشور عقیدت و احترام سےمنایا جا رہا ہے، لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچے گا۔

نثار حویلی

 نثار حویلی میں شب عاشور کی مجلس ہوئی,قاری رفعت عباس نےتلاوت کا شرف حاصل کیا, بیلا برادران نے سوزوسلام پیش کیا,مزئین عباس کاظمی نے فضائل اہل بیت بیان کئے,علامہ امجد عابدی نے مصائب بتائے, ماتم حسینؑ کی صدا بلند ہوتے ہی شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔
شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداروں نےنوحہ خوانی کی، موچی دروازے کی فضا یا حسینؑ کی صداؤں سے گونج اٹھی،عزاداروں نے شہدائے کربلا کو پرسہ دیا،نثار حویلی سےنکلنےوالا جلوس اندرون شہر کی 100سے زائد امام بارگاہوں میں جائے گا،عاشور کی صبح کا آغازاذان علی اکبر کی صداؤں سے ہوا،حسینیہ ہال میں اذان علی اکبر دی گئی۔

مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،شبیہ ذوالجناح جلوس کے روٹ کی چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات ہیں۔

مغلپورہ

مغلپورہ میں مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ناصر شاہ جامعہ باقر العلوم میں مجلس عزاء ہوئی، علامہ ڈاکٹر حسین عسکری نقوی نے فضائلِ و مصائب اہل بیت بیان کئے،علامہ قمر عباس مجاہد نے مصائب اہل بیت بیان کئے،مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد،عزاداران کی کثیرتعداد شریک، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا.

 جوڑے پل

امام بارگاہ شاہ کاظمین جوڑے پل سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمدہوا،علامہ سید عابد علی شاہ نے مجلس عزاء سے خطاب کیا،سید عابد علی شاہ نے فضائل و مصائب اہل بیات بیان کیے،عزاداران حسین کی کثیر تعداد میں شرکت،ماتم اور گریہ زاری،شبیہ ذوالجناح کا جلوس واپس امام بارگاہ شاہ کاظمین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

امام بارگاہ انجمن حسینہ

امام بارگاہ انجمن حسینہ ریلوے واشنگ لائن میں عزاداران حسین کا دہکتے کوئلوں پر ماتم کیا،عزاداران حسین نے دہکتے کوئلوں سے گز رکر شہدائے کربلا کو پرسہ دیا۔

آر اے بازار کینٹ

آر اے بازار کینٹ میں سنی تعزیہ جلوس حکیم شفیق چوک آراے بازار سے برآمد ہوا، جلوس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعدادشریک،جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا، جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ سید اسلم علی شاہ پراختتام پذیر ہوا۔

 چوک سمن آباد

امام بارگاہ در پنجتن شباب الحسین چوک سمن آباد میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا،مجلس عزا میں میں علامہ سید مرتجز رضوی نے خصوصی خطاب کیا،اختتام مجلس پرشبیہ تابوت شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کا جلوس برآمد ہوا،زائرین کی کثیر تعداد میں شرکت ،سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،شباب الحسین چوک سے برآمد جلوس امام بارگاہ درپنجتن پر اختتام پذیر ہوا۔

 امام بارگاہ سید عنایت علی شاہ

شبیہہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ سید عنایت علی شاہ سے برآمد ہوا، جلوس روایتی راستوں سےہوکرامام بارگاہ سیدعنایت شاہ بی بی پاک دامن اختتام پذیرہوگا،بی بی پاک دامن میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

امام بارگاہ ایوان حیدر 

امام بارگاہ ایوان حیدر سے ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمدہوا، ٹھوکر نیاز بیگ گاؤں ، ذوالجناح کا جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے، جلوس رات بھر جاری رہے گا، آج رات 8 بجے اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے روایتی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرےنصب ،نگرانی جاری ہے،پولیس، رینجرز اور مقامی رضاکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، جلوس کے راستوں پر لنگر اور سبیل حسین کا انتظام کیا گیا۔

 بی بی پاک دامن

امام بارگاہ سید عنایت علی شاہ بی بی پاک دامن میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا،علامہ سید کمال حیدر رضوی اہل بیت کے فضائل بیان کررہے ہیں،مجلس عزا میں بانی امام بارگاہ و جلوس سید افتخار حسین شاہ کی شرکت کی،سید آفتاب حسین شاہ،سید امتیاز حسین شاہ،سید ارسل عباس نقوی نے شرکت کی۔
شبیہہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ سید عنایت علی شاہ سے برآمد ہوگا، جلوس روایتی راستوں سےہوکرامام بارگاہ سیدعنایت شاہ بی بی پاک دامن اختتام پذیرہوگا۔

قلعہ گجر سنگھ

پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ، 10 محرم الحرام کے سلسلہ میں خصوصی انتظامات کئے گئے،اہم مجالس و جلوسوں کی جدید ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ کے لئےآئی ٹی ٹیم فیلڈ میں موجود ہے،ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہناتھا کہ ڈارون کیمروں سے مجالس و جلوس مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،سی سی ٹی وی کیمروں،سیف سٹی کیمروں سے بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے،208پولیس افسران وجوان کھاناتقسیم کرنےکی ڈیوٹی دےرہےہیں،شہر میں تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیارت مسجدکشمیری

یوم عاشورکامرکزی جلوس وزیارت مسجدکشمیری محلہ شیعاں سےبرآمد ہوا،زیارت چوک نواب صاحب کی جانب گامزن ہے،اذان علی اکبر کے بعد عزاداروں نے کچھ دیر مسجد کشمیری آرام کیا تھا۔

ماڈل ٹاؤن

یوم عاشور کے موقع پر 145 اے ماڈل ٹاون میں قدیمی مجلس کا انعقاد کیا گیا ، مجلس عزا میں ڈاکٹر سید محمد نجفی اور سرفراز علی کاظمی مصائب اہل بیت بیان کریں گے۔ مجلس میں عزاداروں کا سوزوسلام اور گریہ زاری جاری ہے، مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر عزاداران حسین ماتم داری کریں گے، عزاداروں کیلئے جگہ جگہ سبیلوں اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جبکہ مجلس اور جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔

بھوگیوال

بھوگیوال کی مرکزی امام بارگاہ سید علی احسن پیلی کوٹھی میں مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا جہاں ناصر عباس سیال نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کئے۔ مجلس کے اختتام شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا، متولی امام بارگاہ سید ظہور عالم تقوی نے مجلس عزاء کا اہتمام کیا اور عزاران حسین نےپرسہ پیش کیا۔

علی رضاآباد

علی رضاآبادمیں یوم عاشورہ محرم الحرام کی مناسبت سے شبیہہ ذوالجناح برآمد  ،  شبیہہ ذوالجناح کا جلوس اپنے روایتی راستوں کی طرف گامزن ہوگیا جبکہ مسجد مریم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ انجمن الحسینی کی جانب سے پانی کی سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب چوہنگ پولیس نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔

جعفر یہ کالونی

امام بارگاہ حسینیہ زیبییہ جعفر یہ کالونی میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ سید ابصال نقوی نے شہداء کربلا کے فضائل ومصائب بیان کئے۔ مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہوا ، عزاداروں کیلئےدودھ ،شربت سمیت دیگر سبیلیں لگائی گئیں۔ شبیہ ذوالجناح امام بارگاہ حسینیہ زیبییہ پہنچ کراختتام پذیر ہوگا۔

دھرم پورہ

دھرم پورہ امام بارگاہ سید فاطمہ الزہراہ مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں عزادارین امام حسین علیہ اسلام کی بڑی تعداد مجلس میں شریک ہوئی۔مجلس عزا ء میں عزادارین کیلئے دودھ اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ مجلس عزا کے بعد شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوگا۔

شالامار 

امام بارگاہ فاتح شام نزد علی مسجد آخری منٹ شالامار میں شبیہ ذوالجناح برآمد ہوا ، عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی ،زنجیر زنی اور ماتم کیا گیا۔ شبیہ ذوالجناح مقرر راستوں سے ہوتا ہوا فاتح شام امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوا۔ امام بارگاہ کے راستے میں چیکنگ کے سخت انتظامات کیے جبکہ  امام بارگاہ کے اطراف میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

امامیہ کالونی

امامیہ کالونی فیروزوالہ کا مرکزی جلوس برآمد ہوا ، جلوس عباس چوک، حسین چوک سے ہوتا ہوا کربلا والی گلی میں اختتام پذیر ہو گا، جلوس کے روٹ پر جگہ جگہ عزا داروں کی جانب سے ماتم ،گریہ زاری کا سلسلہ جاری ہے۔