سٹی42: عاشور کی شب محلہ شیعاں کی مسجدِ کمشیریاں میں روایتی مجلسِ سوز و سلام آخرِ شب منعقد ہوئی جو اب بھی جاری ہے۔
مجلس میں شہر کے نامور سوز خوانوں نے شہدائے کربلا کی خدمت میں اپنا اپنا ہدیہِ عقیدت پیش کیا۔ مجلس کے آغاز سے اختتام تک مسجد میں بیٹھنے کی جگہ باقی نہیں رہی تھی اور مسجد سے باہر عزاداروں کے لئے کھڑا ہونے کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی تھی۔