مجالس اور ماتمی جلوسوں کے لئے ریسکیو 1122 کے ہنگامی طبی امداد کے انتظامات

17 Jul, 2024 | 01:48 AM

ثمرہ فاطمہ:  نویں محرم الحرام اور عاشور کے ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کے باہر  شیعہ رضاکار تنظیموں کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت اور ریسکیو  1122 کی جانب سے بھی میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی عزاداروں کو  ضرورت کے وقت ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے ساتھ فری ادویات مہیا کر رہے ہیں۔
محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کی جانب سے عزاداروں کو طبی امداد دینے کیلئے  ماتمی جلوسوں کے ساتھ چلنے والے میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ میڈیکل کیمپوں میں ماتم کے دوران  زخمی ہونیوالے عزاداروں کو ریسکیو اہلکار ابتدائی طبی امداد اور فری ادویات مہیا کر رہے  ہیں۔

 ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا عزاداروں کو طبی امداد دینے کیلئے کیمپ لگائے ہیں جو عزادار ماتم داری سے زخمی ہیں ان کی ڈریسنگ کر رہے ہیں۔ اگر کسی عزادار کی حالت زیادہ خراب ہو گئی تو انہیں ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کریں گے ۔

مزیدخبریں