ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبیلیں اور حسینی لنگر؛ لاہور کے کونے کونے میں شہدا کی پیاس کی یاد تازہ کی جا رہی ہے

Lahore Azadari, Hussaini Langar, Sabeel, Karbala, Muharram, Ashur, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید، افشاں رضوان:  عاشورہ کے روز اور محرم کے پہلے عشرہ میں لاہور میں تمام مجالس اور جلوسوں میں شریک ماتم داروں کے ساتھ ساتھ سڑکوں، چوراہوں اور گلی کوچوں میں بھی  ہزاروں عقیدت مندوں نےحسینی لنگر تقسیم کیا اور دودھ، شربت اور سادہ ٹھنڈے پانی کی سبلیلیں لگائیں۔

9 محرم الحرام کو جہاں شہر بھر میں مجالس کا اہتمام کیا گیا وہیں جلوس کے راستوں میں پانی،شربت اور  دیگر مشربات کی سبیلیں لگائی گئیں۔عزادار سبیلوں پررک کر پانی،شربت پیتے رہے ۔
9 محرم کے جلوس کے راستوں میں پانی،شربت ودیگر مشربات کی سبیلیں لگائی گئیں۔ عزادار سبیلوں پررک کر پانی،شربت پیتے ہوئے دکھائی د یئے۔عزاداروں کا کہنا ہے کہ سبیلوں کا اہتمام شہدائے کربلا میں پیاسوں کی یاد دلاتا ہے ۔ پانی تو جانوروں کو ذبح کرنے سے پہلے بھی پلایا جاتا ہے۔ کربلا میں کائنات کی ہر شے کے وارثوں کو پینے کے لئے پانی بھی نہ دیا گیا اور پیاسوں کوشہید کیا گیا۔


محرم الحرام شروع ہوتے ہی اہل بیت سے محبت کرنے والوں کی جانب سے مجالس،نیاز،اور عزاداروں کے لیے خصوصی سبیلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔شہر کی مختلف شاہراہوں پر سبیلوں کا اہتمام میدان کربلا میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ان ذی وقار شہدا  کی یاد دلاتا ہے ،جو پانی کی ایک ایک بوند کو ترستے رہے۔

مجالس کے ساتھ ساتھ ماتمی جلوسوں کے روٹ پر لگائی گئی سبیلیں آنے والے عزداروں کی پیاس بجھانے کے ساتھ میدان کربلا کے شہدا کی بھی یاد دلاتے ہیں۔


 نو محرم الحرام کی مناسبت سے لاہوریوں نے شہرکےمختلف علاقوں میں پانی اوردودھ کی سبیلیں لگائیں۔ جلوسوں کےروٹس پر تو لنگر کا اہتمام کیا ہی گیا تھا۔ دیگر شہریوں نے بھی اپنے اپنے انداز میں اہل بیت سے اظہار محبت بھی کیا۔

ایسا ہی ایک اہتمام ایم اے او کالج کے نزدیک مین روڈ پر کیا گیا جہاں  نو محرم اور عاشور کے روز سینکڑوں دیگیں چاول بنا کر بانٹے جاتے ہیں۔


اس لنگر کے منتظمین کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی شخص بھوکا اور پیاسا اپنے گھر کو نہ لوٹے۔
اس لنگر کے منتظم نے بتایا کہ نویں محرم کو  ڈھائی سو دیگ لنگر بناتے ہیں۔ یہ لنگر دو روز تک  صبح نو بجے سے شروع ہو کر رات گیارہ بارہ بجے تک جاری رہتا ہے۔

اسی طرح حلیم کا ایک لنگر لگایا گیا ہے جہاں آج عاشور کی شب ساری رات حلیم تیار کی جا رہی ہے اور صبح پانچ بجے سے حلیم کی تقسیم شروع کر دی جائے گی جو شام تک جاری رہے گی۔


امام عالی مقام نےقیامت تک کیلئے دین مصطفی کو سربلنداور یزیدیت کو بے نقاب کیا۔ یوم عاشور کے موقع پرہمیں حضرت امام حسین ؑ کےراستے پر چلنےکا عہد کرناچاہیے۔