(بابر شہزاد ترک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل سیکرٹری قومی صحت ڈویژن مرزا ناصر الدین کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے انسانی ترقی مقرر کیا گیا ہے، مرزا ناصر الدین سیکریٹریٹ گروپ گریڈ22 کے افسر ہیں، دریں اثناء سول سروسز اکیڈمی لاہور میں تعینات اِن لینڈ ریونیو سروس، گریڈ19 کے عرصم آفتاب کی خدمات ایف بی آر کو واپس کر دی گئی ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔