ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراسیکیوٹر جنرل خلیق الزماں کیخلاف کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد   

Lahore Highcourt,Procecuter general,Punjab government,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل خلیق الزماں کے خلاف جاری کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری خلیق الزماں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا اقدام چیلنج کر دیاگیا، درخواست میں حکومت پنجاب، سیکرٹری پراسیکیوشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نگران حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روک دیا ہے،نگران حکومت پنجاب نے کسی قانونی جواز کے بغیر انتظامی کام کرنے سے بھی روک دیا،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ نگران حکومت نے بعض الزامات لگا کر شو کاز نوٹس دیا ہے، جو قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ،عدالتی فیصلے موجود ہیں پراسیکیوٹرز کاکام عدلیہ کی معاونت ہے،حکومت پراسیکیوٹرز کو صرت تنخواہیں اور مراعات دیتی ہے جبکہ پراسیکیوشن کاادارہ خود مختار ہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتوں میں پیش ہونے اور انتظامی کام سے روکنے جانے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے،عدالت صوبائی کابینہ کے درخواست گزار کے خلاف کارروائی کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی ، سرکاری وکیل نے کہاکہ درخواست گزار نے انکوائری میں شامل ہونے کی بجائے عدالت سے رجوع کرلیا،درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل خلیق الزماں کے خلاف جاری کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے پنجاب حکومت ، سیکرٹری پراسیکیوشن سمیت دیگر کو جواب طلب کرلیا ،جسٹس علی باقر نجفی نے پراسیکیوٹر جنرل چودھری خلیق الزماں کی درخواست پر حکم جاری کیا