الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا

17 Jul, 2023 | 08:50 PM

عثمان خان : الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔  

تفصیلات کےمطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہو گئی ہے۔ جن میں مرد ووٹرز  کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار 615 ہے، جبکہ خواتین ووٹرذ کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہے۔ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 54.02 فئصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 45.98 فیصد ہے۔ 

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد ہے۔   پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لالھ6 ہزار 378 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی شرح  53.64 اور خواتین کی 46.35 فیصد ہے۔ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136 ہے،جن میں مرد  ووٹرز کی شرح 54.23   اور خواتین کی  45.77فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی شرح  54.56 اور خواتین کی 45.44 فیصد ہے۔ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی شرح  56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے  ووٹرز کی عمروں کا ڈیٹا بھی جاری کر دیا۔ جس کے مطابق 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 ہے۔ 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزات 445 ہے۔ 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لالھ 66 ہزار 976 ہے۔ 46 سے 55 سال ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ   19 ہزار 968 ہے۔ 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 635 ہے۔  66 سال سے بڑے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 ہے۔ 

مزیدخبریں