ویب ڈیسک: مالاکنڈ سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے پیرمصور خان غازی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔
سابق ایم پی اے پیر مصورغازی کی پارٹی چھوڑنے کے بارے میں آنے والی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کے گروپ کا حصہ نہیں عمران خان کا سپاہی ہوں۔ عمران خان ہمارے لیڈر ہے مشکل حالات میں ہم ان کے ساتھ ہے ۔
پیر مصورغازی نے کہا کہ پرویز خٹک گروپ میں میرا نام شامل نہ کیا جاۓ۔