ویب ڈیسک: گال ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل پہلے روز کاایکشن ری پلے دکھائی دیا، پہلے روز کے ابتدائی سیشن میں جو حالت میزبان سری لنکا کی ہوئی تھی وہی حالت دوسرے روز کے پہلے سیشن میں پاکستانی ٹیم کی ہو گئی۔تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پرسری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان نے پانچ وکٹوں پر 221 رنز بنائے۔
101 کے مجموعی اسکور پر پانچ اہم ترین وکٹیں گرنے کے بعد آغا سلمان اور سعود شکیل وکٹ پر ڈٹ گئے۔
دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سلمان آغا 61 اور سعود شکیل 69 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پیر کے روز عبداللّٰہ شفیق 19، امام الحق 1، شان مسعود 39 بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان بابر اعظم 13 رنز بنا سکے اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 17 رنز بناسکے۔