ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گال ٹیسٹ کا دوسرا روز پہلے دن کا ایکشن ری پلے، سلمان اور سعود نےٹیم کو بچا لیا

Gall Test; second day turns to be replay of the first day's play, City42
کیپشن: سری لنکا کے شہر گال میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز  جب پاکستان کی ٹیم 101 کے مجموعی اسکور پر  پانچ اہم ترین وکٹیں گرنے کے بعد سخت مشکل میں گھِر گئی تو آغا سلمان اور سعود شکیل  وکٹ پر ڈٹ گئے۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  گال ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل پہلے روز کاایکشن ری پلے دکھائی دیا، پہلے روز  کے ابتدائی سیشن میں جو حالت میزبان سری لنکا کی ہوئی تھی وہی حالت دوسرے روز کے پہلے سیشن میں پاکستانی ٹیم کی ہو گئی۔تاہم  پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پرسری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان نے پانچ وکٹوں پر 221 رنز بنائے۔

101 کے مجموعی اسکور پر  پانچ اہم ترین وکٹیں گرنے کے بعد آغا سلمان اور سعود شکیل  وکٹ پر ڈٹ گئے۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سلمان آغا 61 اور سعود شکیل 69 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پیر کے روز عبداللّٰہ شفیق 19، امام الحق 1، شان مسعود 39 بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان بابر اعظم 13 رنز بنا سکے اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 17 رنز بناسکے۔