کور کمانڈرز کانفرنس؛پڑوسی ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے پاکستان کی سیکورٹی متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار

17 Jul, 2023 | 07:09 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر نے آج جی ایچ کیو میں 258ویں کور کمانڈرز کانفرنس (CCC) کی صدارت کی۔فورم نے دہشت گردی کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی مسلسل قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کو داخلی سلامتی کے موجودہ ماحول کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی اور اس کے دیگر گروہوں کے دہشت گردوں کو پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں حاصل ہونے، کارروائی کی آزادی حاصل ہونے اور دہشت گردوں کو جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کی سلامتی کو متاثر کرنے والی بڑی وجوہات کے طور پر نوٹ کیا گیا۔

فورم میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

چیف آف آرمی سٹاف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔"

فورم کو حکومت کے اقتصادی بحالی کے منصوبے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے دائرہ کار میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ بند حکمت عملی کے اقدامات کو پاکستانی عوام کی مجموعی بھلائی کے لیے ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔



مزیدخبریں