ویب ڈیسک: صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پرویز خٹک کی نئی سیاسی جماعت بنانے کا خیر مقدم کیا، اور اُن کی پارٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ مثبت اور خوشگوار اضافہ ہے، پرویز خٹک کے فیصلے سے ہمارے موقف کی تائید ہوئی۔ تخریب اور تشدد کی سیاست کو ایک اور دھچکا لگا، اب ملک کی تعمیر ہوگی، عوام سچائی جان چکے ہیں، نئی سیاسی فضا میں زیادہ بہتر کام ہوگا۔ اداروں پر حملے نا قابل برداشت ہیں، 9مئی کے واقعات کا رد عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک بھی رازداں ہیں،انہیں علم ہے کون کتنا ذمہ دار ہے، پنجاب اور کے پی کے میں 2018کے بعد عوامی مسائل بلکل حل نہیں ہوئے۔ فرد واحد نے اپنی تسکین کے لئے صوبوں میں مضبوط حکومتیں نہیں بننے دیں۔ استحکام پاکستان پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین دونوں کی بنیاد ومقصد ایک ہی نظر آتا ہے۔
عبدالعلیم خان نے پرویز خٹک اور اُن کی پارٹی کے لئے نیک خواہشات و کامیابی کیلئے دعا کی۔