نوجوانوں کو بہترین تعلیم دے دی بہترین ہنر دے دیا ، احسن اقبال

17 Jul, 2023 | 06:49 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر چوہدری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو بہترین تعلیم دے دی بہترین ہنر دے دیا ,  پاکستان سو سال کا ہوگا تو دنیا کے ساتھ اول معیشت میں کھڑا ہوگا۔ 

 احسن اقبال نے نارووال کے مقامی کالج میں طلباء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال پہلے  نوجوان نے میری زندگی لینے کے لیے مجھ پہ گولی چلائی۔  نوجوان نے مجھ پہ گولی چلائی   کوئی جائیداد کا جھگڑا نہ تھا , اسکے دماغ میں نفرت کا زہر بھرا گیا پستول کی گولی نفرت کی گولی چلائی گئی۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 میں سولہ سولہ گھنٹے لوڈ ریڈنگ ہوتی تھی, نارووال  لوگ مایوس ہو کے پاکستان چھوڑ کر جا رہے تھے,ہم نے جب پانچ سال محنت کی سی پیک جیسا منصوبہ کامیاب ہوگا۔  پاکستان کی معیشت تباہ تین چار سال میں ہم نے معیشت کو بحال کر لیا,  محنت کے بعد ملک کو دوبارہ بحالی کی طرف کھڑا کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ محنت سےائی ایم ایف کا پروگرام بحال ہوا ہے۔  عمران کی  ساری شرطیں ہم وہ پوری کر رہے ہیں , پانچ سال کے بعد چین کی طرف سے ساڑھے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے,  اگلے الیکشنوں میں کیا اپ اس عمل کے تسلسل کو ووٹ دیں گے,  یا پھر اپ کسی اناڑی کو لا کے برباد کر دیں گے جیسے 2018 میں کیا۔ 

مزیدخبریں