پیپلز پارٹی کی سعدیہ دانش گلگت بلتستان اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر بن گئیں

17 Jul, 2023 | 06:49 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک:  گلگت بلتستان اسمبلی میں پی ڈی ایم اتحاد کی نامزد امیدوار سعدیہ دانش  بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئیں۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک نے پی پی پی رکن سعدیہ دانش کی حمایت کی۔   پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم امیدوار کے مقابلے میں ڈپٹی سپیکر کیلئے کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کئے۔

 پی ٹی آئی نے اپنے سپیکر کے خلاف عدم اعتماد لاکر ڈپٹی سپیکر کو سپیکر بنوایا تھا۔

  سعدیہ دانش کو پی ٹی آئی فارورڈ بلاک اور اتحادی ارکان کی حمایت حاصل ہوئی۔

 پیر کے روز گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر اسمبلی نذیر ایڈووکیٹ نے کی۔
گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے منتخب ہونے کے بعدعہدے کا حلف اٹھا لیا۔
سپیکر نذیر ایڈوکیٹ نے ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش سے ان کے عہدے کا حلف لیا

مزیدخبریں