سٹی 42: محرم الحرام کی آمد ,ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کا فلیگ مارچ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فلیگ مارچ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی قیادت میں کیا گیا ، ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ، آپریشنز ونگ پولیس نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ فلیگ مارچ بالخصوص ہاٹ سپاٹس،کرائم پاکٹس و ڈیٹرنس پوائنٹس پر کیا گیا۔فلیگ مارچ لبرٹی گول چکر سے شروع ہوتا ہوا، صدیق ٹریڈ سنٹر، کلمہ چوک،فیروز پور روڈ پر کیا گیا۔ فیصل ٹاون، گارڈن ٹاؤن، کوٹ لکھپت،کاہنہ کی اہم شاہراہوں پر بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی بڑھانا،شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔