لیسکو کے متعدد افسران ناقص کارکردگی پر معطل

17 Jul, 2023 | 06:23 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کے متعدد افسران کو ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا گیا ،متعدد افسران کے تقروتبادلوں کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ایکسیئن قصور رورل امداد اللہ نائچ کو معطل کر دیا گیا ،ایکسیئن چونیاں ڈویژن میاں محمد امین کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ،ڈپٹی کمرشل مینجر محمد اقبال انور معطل ،ایس ڈی او پتوکی رورل سراج الدین اریجو کو بھی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن کیاگیا ہے۔ایس ڈی او بہادرپورہ قدرت اللہ، ایس ڈی او نور پور سب ڈویژن کو معطل کر دیا گیا،ایس ڈی او راجہ جنگ محمد نواز کو ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا گیا۔

رانا دلیر طارق کو ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن ،انیس احمد کو ایس ڈی او شیخوپورہ روڈ سب ڈویژن لگا دیا گیا ۔صمیم گوہر کو ایس ڈی او واہگہ روڈ لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، محمد سہیل دلاور ایس ڈی او صوفیہ آباد سب ڈویژن لگانے کے احکامات ، آفتاب روبرٹ کو ایس ڈی او جیا بگا سب ڈویژن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ محمد حسن رضا کو ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن لگا دیا گیا ایکسیئن ایم اینڈ ٹی ملک بلال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

شجر حسین کو ڈپٹی کمرشل مینجر قصور تعینات کر دیا گیا جبکہ ایس ڈی او شیخوپورہ روڈ عمران رسول کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

مزیدخبریں