ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسلادھار بارش سے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیرآب آنےکاخدشہ

موسلادھار بارش سے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیرآب آنےکاخدشہ
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہری خبردار رہیں محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی اور بتایا ہے کہ بارشوں کے نیا سلسلےکے دوران بعض مقامات پر غیر معمولی موسلا دھار بارش بھی ہو گی۔ لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی اور   گوجرانوالہ میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

مون سون ہواوں کا نیا سلسلہ  18 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔

18 جولائی کو رات سے23 جولائی  تک لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور قصور میں بھی بارش متوقع ہے۔

سرگودھا ،فیصل آباد ، ساہیوال،  میانوالی ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق 19 جولائی سے 21 جولائی کےدوران  ڈی جی خان، ملتان ، بہاولپور ،راجن پور، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی  نے بتایا کہ بارشوں کے نئے سلسلہ کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق 18  جولائی سے 22 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی اور   گوجرانوالہ میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری ، گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا ہے کہ کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔

عمران قریشی نے خبردار کیا کہ سیاح بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ بارش کے دوران دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں۔ بجلی کے کھمبوں ،تاروں اور برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں۔ بارش کے دوران بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔