شاہد سپرا : شہر میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا، مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو سے چار گھنٹے تک جا پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈیمانڈ پانچ ہزار تیس میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی چار ہزار پانچ سو پچاس میگاواٹ ہورہی ہے۔ اس طرح لیسکو کو چار سو اسی میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق شارٹ فال کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز پر غیر اعلانیہ طور لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔