ویب ڈیسک:ضلع ملتان میں دریا چناب کے کنارے آباد علاقے سیلاب کی زد میں آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں دیہی علاقوں کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ہیڈ محمد والا کے قریب فصلیں مکانات زیرآب آگئیں۔ سیلاب کے پانی میں گھرے ہوئےشہری انتظامیہ کے منتظر ہیں۔
علاقہ کےمکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے رقبے سیلابی پانی کی زد میں ہیں اور مکانات کے چاروں طرف پانی ہے۔
موجودہ سلابی صورتحال کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے، ہم انتظامیہ کے منتظر ہیں مگر اب تک ہمیں سیلابی پانی سے نکالنے کے لیے کوئی نہیں آیا۔